دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کی، جس میں آئندہ نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاریوں سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران، آبنائے ہرمز اور یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نیٹو کے ساتھ برطانیہ کی مکمل وابستگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نیٹو سربراہی اجلاس گزشتہ سال کے اجلاس سے بھی زیادہ کامیاب ہوگا۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر دفاعی اخراجات اور دفاعی پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے۔
مارک روٹے نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کے لیے قائم 40 ملکی اتحاد انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کا سربراہی اجلاس 7 اور 8 جولائی کو ترکیے میں منعقد ہوگا، جس میں نیٹو کے 32 رکن ممالک کے سربراہان اور رہنما شرکت کریں گے۔