دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ تہران اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں کرتا اور جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب اور ضروری جواب دیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں سید مجید ابن الرضا نے جنگ بندی کیلئے قطر کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔
بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ مخالف فریق اس مختصر عرصے میں کئی بار اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔
انہوں نے ہمسایہ مسلم ممالک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں پر اعتماد کرتے ہیں لیکن دشمن پر نہیں، ہماری انگلی ٹریگر پر ہے اور اگر جنگ بندی کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مناسب اور ضروری کارروائی کریں گے۔