ایرانی نائب وزیر خارجہ کل دوحہ میں قطری حکام سے اہم ملاقات کرینگے: ایران

ایرانی نائب وزیر خارجہ کل دوحہ میں قطری حکام سے اہم ملاقات کرینگے: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ناکہ بندی کے خاتمے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق ہونے والی پیش رفت کو قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ حتمی معاہدہ لبنان میں جنگ کے خاتمے سے مشروط ہے جبکہ مفاہمتی یادداشت کی شق 13 پر عمل درآمد مذاکرات کی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق لبنان میں مؤثر جنگ بندی کے نظام کا قیام انتہائی اہم ہے تاکہ مستقل امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ لبنان میں جاری تنازع اور اس کی نگرانی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔