دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کو مذاکرات میں اہم اور فیصلہ کن نکتہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تہران سے عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کیلئے اپنے منجمد اثاثوں کا اجرا انتہائی اہم ہے اور یہی وہ بنیادی شرائط میں سے ایک ہے جس پر آگے کی بات چیت کا انحصار ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت کیلئے منجمد رقوم کی بحالی بنیادی شرط ہے، معاہدے کے آرٹیکل 11 میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔
گزشتہ روز ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ نے قطر میں موجود 12 ارب ڈالر میں سے 6 ارب ڈالر کی بحالی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں مالیاتی اثاثوں کی بحالی ایک مرکزی تنازع اور پیشرفت کی کلید کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔