دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے بحرین میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والے علاقائی سکیورٹی مذاکرات مسترد کر دیے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ بحرین میں امریکی قیادت میں ہونے والے علاقائی سکیورٹی اجلاس کو مسترد کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کا انتظام امریکی سینٹ کام کے نہیں، ایران کے اختیار میں ہے، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن صرف غیر ملکی مداخلت کے خاتمے، امریکی افواج کے انخلا، خطے کے ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے میں ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک نے بحرین میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد کیا تھا۔