وینزویلا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار954 ہوگئی

وینزویلا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار954 ہوگئی

وزارت اطلاعات وینزویلا کے مطابق زلزلے کے باعث 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 6 ہزار 309 افراد بے گھر ہو گئے، میڈیکل ٹیموں نے 22 ہزار 445 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکز سمیت 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

وینزویلا میں 7 اعشاریہ 2 اور 7 اعشاریہ 5 شدت کے 2 زلزلے آئے تھے، زلزلوں کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بڑی تعداد میں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔