امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے واشنگٹن میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ جمع ہیں، امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، دنیا بھر میں امریکی بہادر اور بہترین قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک جھنڈے تلے ایک قوم ہیں، امریکی فوج آج زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے، امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، امریکا نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے، امریکا میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی کمیونسٹ ملک نہیں رہا، نظام عالم میں کمیونزم اپنا وجود کھو چکا ہے، کمیو نسٹ نظریات کو امریکا میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امریکا سنہری دور میں داخل ہو رہا ہے، امریکا کے آئنی حقوق کا تحفظ کریں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ سیوو امریکا ایکٹ کو منظور کرائیں گے، غیر قانونی امیگریشن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں آج یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

امریکہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری سطح پر جشن منایا جاتا ہے، ہمیشہ کی طرح امریکہ کے اس جشن آزادی پر بھی پاکستانی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور قیادت کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر 4 سابق صدور کے ساتھ تصویر کا ماڈل بھی شیئر کیا اور اپنی تصویر والا یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کرایا، نیویارک میں شاندار آتشبازی کی گئی۔