دنیا
خلاصہ
- ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں کے باعث ممبئی اور پونے شدید متاثر ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ممبئی اور پونے کی سڑکیں زیر آب، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مہاراشٹرا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ممبئی سے پونے جانے والی ایکسپریس وے بند ہوگئی۔
ممبئی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہری مشکلات کا شکار ہوگئے، ناقص نکاسی آب پر شہریوں نے بلدیاتی حکام پر شدید تنقید کی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔