اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈاکٹر ابو صفیہ کے وکیل نے خبردار کیا ہے کہ ان کی جان کو فوری اور سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے کہا اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی گرفتاری انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضہ اور دیگر قانونی تلافی کا قابل نفاذ حق فراہم کیا جائے۔