دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن:(دنیا نیوز) مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں عسکری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق خطے کے سمندری علاقوں میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز گشت کر رہے ہیں، جبکہ امریکی افواج خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سینٹ کام نے بتایا کہ بحیرۂ عرب میں امریکی جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں نے مشترکہ عسکری مشقیں کیں، جنہیں امریکی فوج نے اپنی بے مثال عسکری طاقت، تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ قرار دیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بھی بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والے امریکی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ شہداء میں ایرانی فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار شامل ہیں، جو بندر عباس اور بوشہر میں تعینات تھے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں اور حالیہ حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔