دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون تباہ کر دیا ہے۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ روز جدید فضائی دفاعی نظام نے امریکی ڈرون کو تباہ کیا، ایرانی میڈیا پر جاری ویڈیو میں ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فورسز کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری ہیں، جن میں مختلف شہروں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آج بھی ایران کے ساحلی شہر کونارک میں 3، بوشہر اور چغادک میں 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ بندر عباس میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔