دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران میں کوئی فوجی کارروائی یا فضائی حملے نہیں کئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا اس وقت یا گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکا کسی بھی قسم کے فوجی حملے نہیں کر رہا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔