بحرین کا ایران پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام، متعدد میزائل اور ڈرون تباہ

بحرین کا ایران پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام، متعدد میزائل اور ڈرون تباہ

منامہ سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرینی فوج کے جنرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی جارحانہ پالیسی جاری رکھی۔

بیان کے مطابق بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جس کے باعث ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

بحرینی فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔