خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں سے امریکی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، سینٹ کام

خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں سے امریکی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، سینٹ کام

الجزیرہ عربی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران میں میزائل اور ڈرون لانچ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ بندر عباس کے اطراف میں نگرانی اور ریڈار تنصیبات کو بھی ہدف بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق امریکا کے 50 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں اور وہ کسی بھی مشن کو انجام دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں سے امریکی فوجی کارروائیوں یا تیاریوں پر کوئی عملی اثر نہیں پڑا۔

ترجمان سینٹ کام نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران بلاامتیاز اپنے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔