وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں

وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران محفوظ نکالے گئے افراد کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ 17,907 افراد اب بھی بے گھر ہیں جبکہ 21,210 متاثرین کو 107 عارضی امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے، زلزلوں سے 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 190 مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔

امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں 2,278 غیر ملکی امدادی اہلکار، مختلف اداروں کے 30,989 اہلکار اور 31,745 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔