دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی قابض فورسز کے غزہ میں حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے النصر محلے پر اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق النصر محلے میں ایک گھر کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے غیر قانونی زیر قبضہ علاقوں میں دوسری بار عمارتیں مسمار کیں، جبکہ ان علاقوں میں 3 مسماری کی کارروائیاں کی گئیں۔