روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق

روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق

لبنانی حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج کے انخلا اور ان کی جگہ لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ طے پانے والے فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی کسی تیسرے فریق کے سپرد کی جائے تاکہ معاہدے پر شفاف انداز میں عمل یقینی بنایا جا سکے۔

لبنانی حکام کے مطابق دیگر تجرباتی علاقوں میں بھی اسی طرز پر انتظامات نافذ کرنے کے لیے ٹائم لائن طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ امریکی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے فوجی وفود کے درمیان ایک نئے اجلاس کا بھی امکان ہے، جس میں آئندہ مراحل اور مجوزہ فریم ورک پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔