روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے: امریکی محکمہ خارجہ

روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات کا یہ دور آج بھی جاری رہے گا تاکہ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور پر مزید پیش رفت کی جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت جنوبی لبنان کے دو علاقوں سے اپنی فوج کے انخلا کے منصوبے پر پیش رفت کے لیے تیار ہے۔

یہ مذاکرات 26 جون کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اجلاس کے بعد ہو رہے ہیں۔