دنیا
خلاصہ
- فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی کے دوران امریکی افواج نے 6 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروا دیا جبکہ ایک اور تجارتی جہاز کو روک دیا گیا۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق یہ اقدامات بحری راستوں کے تحفظ اور خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر کیے گئے۔
امریکی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں کہ جہازوں کا رخ کیوں تبدیل کیا گیا یا انہیں کس مقام پر روکا گیا۔