طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت کی نئی لہر، صوبہ بدخشاں میں حالات پھر کشیدہ

طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت کی نئی لہر، صوبہ بدخشاں میں حالات پھر کشیدہ

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع یفتل میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مخالف گروپ نے حملہ کرکے طالبان اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا، طالبان مخالف مسلح گروہ نے ضلع یفتل کے مرکز پر حملہ کرکے کئی گھنٹے تک علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔

طالبان مخالف فورسز نے ضلع یفتل کے مرکز میں داخل ہو کراپنا پرچم بھی لہرا دیا، جبکہ حملہ آور گروپ ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے بڑی مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اورفوجی سازوسامان ساتھ لے گیا، طالبان مخالف دوعسکری تحریکیں فریڈم فرنٹ اورنیشنل ریزسٹنس فرنٹ بدخشاں سمیت کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔

ماہرین کے مطابق بدخشاں میں مزاحمت کی نئی لہرغیرقانونی افغان طالبان رجیم کے جبری اور غیر جمہوری تسلط سے عوامی بیزاری کا ثبوت ہے، صوبہ بدخشان میں جاری تنازع افغان طالبان رجیم کے اندر گہرے ہوتے نسلی اور سیاسی اختلافات کو بھی واضح کرتا ہے۔