دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرخلیل الحیہ کو تحریک کےسیاسی دفترکا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
حماس کے مطابق ڈاکٹرخلیل الحیہ یحییٰ سنوار کےجانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
1960 میں غزہ میں پیدا ہونے والے خلیل الحیہ 1987 میں حماس کے قیام سے ہی تنظیم کا حصہ ہیں۔
خلیل الحیہ گزشتہ سال حماس کے اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور عسکری کمانڈر محمد الضیف کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے تھے۔