بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف

بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز پر تہران کے کنٹرول کو کمزور کرنے کے لئے امریکی فوجی حکمت عملی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ الٹا خود امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں لکھا وہ ایران کو سزا دینا چاہتے تھے، مگر اس کے بجائے خود ہی تین ہندسوں والی تیل کی قیمتوں کا سامنا کر بیٹھے، یہ تھی ان کی ٹین بائی ٹین حکمت عملی۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی توانائی کی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے، جس سے توانائی کا عالمی بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کم کر دی تھی۔