امریکی سینیٹ نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی سینیٹ نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن کی پیش کردہ وار پاورز ریزولوشن پر ووٹنگ ہوئی تاہم قرارداد 47 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد ہوگئی اور مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکی۔

ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز نے اپنی جماعت کی پالیسی کے برعکس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹرمین نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور کر لی، رکن کانگریس پرامیلا جیاپال نے قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے حق میں 214 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے، 4 ریپبلکن ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔