دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری کردیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مغربی ایشیا میں امریکی شہریوں کو ہنگامی سفری صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران جنگ کی وجہ سے پروازوں کی منسوخی، فضائی سفر میں تعطل کی صورتحال ہوسکتی ہے۔