بھارت میں مون سون کا شدید سپیل، ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال

بھارت میں مون سون کا شدید سپیل، ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال

بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کچی آبادیاں، سڑکیں، پٹرول پمپ اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں 10 فٹ تک پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

متاثرین نے حکومتی انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے، رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں 25 برس بعد بدترین سیلابی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست گجرات میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر معمولی شدید بارشوں کی مزید پیشگوئی کی ہے۔