دنیا
خلاصہ
- تہران: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کایا کالاس ایران کے حوالے سے انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، تاہم جو لوگ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ ایرانی عوام کے خلاف مہلک حملوں کے لیے لاجسٹک اور تکنیکی تعاون کی حمایت کو کس طرح جائز قرار دے سکتے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے دوہرا معیار قابل قبول نہیں اور ایسے مؤقف پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔