مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے حملے جاری، 2 مساجد کو شہید کردیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے حملے جاری، 2 مساجد کو شہید کردیا

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے حملے بدستور جاری ہیں، گزشتہ رات دو مساجد کو آگ لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی نے بتایا کہ آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے میں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو نذرِ آتش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کے باعث مسجد کا داخلی حصہ مکمل طور پر جل گیا جبکہ اس کی پتھریلی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں انتقام کا لفظ بھی شامل تھا۔

فلسطینی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کیے۔