عباس عراقچی کا عمانی، سعودی ہم منصب سے رابطہ، آبنائے ہرمز سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عباس عراقچی کا عمانی، سعودی ہم منصب سے رابطہ، آبنائے ہرمز سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی میڈیا کے مطابق دوران گفتگو آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و امان کے قیام کے لئے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے خطے میں استحکام کیلئے سفارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ایران، سعودی عرب اور عمان نے مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایران اور عمان کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے تھے جن میں امریکی فوجی حملوں کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر بات ہوئی تھی، فریقین کی جانب سے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا، تاہم ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے گزشتہ روز کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران عمان کی ایک تجویز مسترد کر دی ہے۔