جاپان میں زلزلے سے تباہی، سونامی وارننگ واپس، متعدد ہلاکتوں، زخمیوں کی اطلاعات

جاپان میں زلزلے سے تباہی، سونامی وارننگ واپس، متعدد ہلاکتوں، زخمیوں کی اطلاعات

شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوشو میں سڑکیں، پل اور ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کم از کم 50 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعدد افراد کے زخمی ہونے اور 12 سے زائد مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کماموتو ریجن میں 45 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہو گئی ہے، تاہم حکام کے مطابق جوہری بجلی گھروں میں کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

جاپان کی وزیراعظم سانیے تاکائیچی نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں

سانیے تاکائیچی نے کہا کہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق کماموتو میں ایون مال میں زلزلے کے بعد ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔