سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 118 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔