نیتن یاہو جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

نیتن یاہو جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ وہ جنگ میں شامل رہیں، اسی لیے معلومات دینے کی بات کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں معلوم ہے کہ کوہ کولانگ کے مقام پر کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، امریکا ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر چکا ہے اور اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات متوقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ نیتن یاہو اس ملاقات کے دوران ٹرمپ کو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔