عمان کا ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق منصوبہ پیش

عمان کا ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق منصوبہ پیش

رائٹرز کے مطابق عمان کی تجاویز کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں متاثر ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرنا ہے۔

ایران چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام عمان کے ساتھ مل کر کیا جائے اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے سروس فیس وصول کی جائے، امریکا کا مؤقف ہے کہ جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال ہونی چاہئے جہاں جہاز بغیر کسی ادائیگی کے آزادانہ آمدورفت کرتے تھے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق تہران نے عمان کو تجویز دی ہے کہ آبنائے کے ایرانی حصے سے گزرنے والی ایک سمت کی بحری آمدورفت ایران جبکہ دوسری سمت کا کچھ حصہ عمان دیکھے۔

خلیجی ذرائع اور مغربی سفارت کار کے مطابق عمانی منصوبے کے تحت ایران کو آبنائے پر مکمل اختیار حاصل نہیں ہوگا اور جہازوں سے وصول کی جانے والی فیس لازمی نہیں بلکہ رضاکارانہ ہوگی۔

یہ نظام ایشیا کی آبنائے ملاکا میں موجود طریقہ کار سے مشابہ ہوگا، جہاں انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو آپریشنز کے لئے رضاکارانہ تعاون وصول کرتے ہیں۔