ایران کی منجمد اثاثے حاصل کرنیوالے ممالک، کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

ایران کی منجمد اثاثے حاصل کرنیوالے ممالک، کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کو خلیج فارس میں نشانہ بننے والے جہازوں کے معاوضے کے لیے استعمال کرنے کے اعلان کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کی رابطہ کاری کی ذمہ دار کمان نے کہا کہ اگر جہازوں کے مالکان نے اس نوعیت کا معاوضہ حاصل کیا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ جو ممالک اور کمپنیاں ٹرمپ کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے منجمد اثاثوں سے فائدہ اٹھائیں گی، ان کے کسی بھی جہاز کو آج سے ایران کی مسلح افواج آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے مطابق حالیہ مہینوں میں جہازوں اور آئل ٹینکرز کو پہنچنے والا نقصان خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا نتیجہ ہے۔

ایرانی بیان میں مزید کہا گیا کہ جن جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، انہوں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کے لیے ایران کی جانب سے جاری کردہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور وہ غیرقانونی و غیرمحفوظ راستے سے آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزر رہے تھے۔