دنیا
خلاصہ
- بغداد: (دنیا نیوز) عراقی مسلح گروپ حرکت اللہ النجباء نے سعودی عرب اور امریکا سے منسوب حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شہید کے خون کا حساب لیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی خطے میں موجودگی عراق کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، لہٰذا امریکی افواج کو فوری طور پر عراق سے انخلا کرنا چاہیے۔
حرکت اللہ النجباء نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون ختم کیا جائے اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید فضائی دفاعی نظام تعینات کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق گروپ نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو وہ اپنے ردعمل کا دائرہ مزید وسیع کر سکتا ہے، تاہم ان دعوؤں پر عراقی حکومت، سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔