پینٹاگون کا پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سسٹمز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

پینٹاگون کا پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سسٹمز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت PAC-3 پیٹریاٹ اور تھاڈ انٹرسیپٹر میزائلوں کے پرزہ جات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ پینٹاگون نے دفاعی کمپنیوں کو پیداوار تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری تنازعات کے باعث امریکی میزائل ذخائر دباؤ کا شکار ہیں، جس کے پیش نظر امریکی میزائل دفاعی نظام کی استعداد بڑھانے کے لیے نئے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کے تناظر میں امریکا نے اپنی دفاعی پیداوار میں توسیع کا عمل تیز کر دیا ہے۔