دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ 2 کیخلاف کارروائی کی گئی، امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدامات ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے آپریشن کا حصہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بحری کارروائیوں کے دوران متعدد تجارتی جہازوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا۔