دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) خطے میں کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکا کے بیانات میں واضح تضاد برقرار ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بھی برقرار ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز پر بحری آمدورفت سے متعلق اختیار ایران کے پاس برقرار ہے جبکہ تہران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقات کی تردید کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی مؤقف ہے کہ جون میں ہونے والے مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم ایران اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتا۔
رائٹرز کے مطابق ایران میں عوامی سطح پر امریکا پر عدم اعتماد پایا جاتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے ایرانی عوام اپنے حقوق اور مفادات کی واضح ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔