آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی

آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کا کہنا ہے مفاہمت کے عمومی خدوخال طے پا گئے، حتمی منظوری اعلیٰ قیادت دے گی، تفصیلات جلد باضابطہ طور پر جاری کر دی جائیں گی۔

حسن قشقاوی نے کہا کہ امریکا کو پہلے اسلام آباد معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرنی ہوں گی، ان میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، دشمن بحری جہازوں کی آمد روکنا اور لبنان سے متعلق وعدوں پر عمل کرنا شامل ہے۔