دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے نتیجے میں خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی ہے اور آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت اور اس پر اثرورسوخ مزید واضح ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی فعال حکمت عملی کا مقصد جنگ شروع کرنا نہیں بلکہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران نئے ہتھیاروں کی تیاری اور فوجی تربیت پر کام جاری ہے، امریکا کے خلاف جنگ نے ایرانی قوم کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا، جبکہ قومی یکجہتی کا فروغ جنگ کے بڑے نتائج میں سے ایک ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نیا کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے فوج کی مالی ضروریات پوری کیں اور حکومت و مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔