دنیا
خلاصہ
- کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران ملک میں انتخابات کرانا یوکرین کو تباہ کر دے گا کیونکہ اس سے عوام میں تقسیم پیدا ہوگی۔
سابق وزیر دفاع کی طرف سے الیکشن کروانے کے سوال پر زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے ہم ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کی جنگ کے دوران انتخابات کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کے اتحادی انتخابات کیلئے مؤثر سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں تو جنگ کے دوران انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں تاہم اب تک کسی ملک نے ایسا منصوبہ پیش نہیں کیا، اس وقت انتخابات ریاست کیلئے سونامی کی مانند ہیں۔
یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میری حکمت عملی جنگ کے خاتمے کی جانب جانا اور یوکرین کی آزادی و خودمختاری کو برقرار رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی قانون کے تحت جنگ کے دوران انتخابات کروانے پر پابندی ہے۔