آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج

آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے مطابق دونوں آسٹریلوی شہری ہیکنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جس نے مقبول سافٹ ویئر ٹولز میں نقصان دہ کوڈ شامل کرکے مختلف اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز تک رسائی حاصل کی جبکہ بعض متاثرہ کمپنیوں سے بعد میں بھتہ بھی طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی سے دنیا بھر میں 1,000 سے زائد ادارے متاثر، 5 لاکھ سے زیادہ لاگ ان چوری اور 300 گیگا بائٹس سے زائد ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

اہلکاروں نے ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق گرفتار افراد 21 سالہ روبن ایان تھامسن اور 23 سالہ لوئس مائیکل گیبلر ہیں۔

آسٹریلوی پولیس نے اپریل میں امریکی ایف بی آئی کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کیں جب متعدد سائبر سکیوٹی اداروں سے خطرے سے متعلق معلومات موصول ہوئیں۔