مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور

مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور

ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) سورو داس کے مطابق پیپر لیک کے باعث دلبرداشتہ ہو کر جان گنوانے والے طلباء کے والدین کومودی حکومت نے تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا، بھارتی حکومت نے طلباء کیخلاف درج متعدد ایف آئی آر ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔

سی جے پی کے احتجاج کے دوران مودی حکومت نے اقتدار کی خاطر نوجوان نسل کیخلاف بربریت کی انتہا کر دی تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی انتہا پسند مودی سرکارکے جبرواستبداد اورنوجوانوں پرکھلےعام فائرنگ کو بے نقاب کرچکی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سی جے پی کے احتجاج کے دوران بھارتی فورسزنےغیرقانونی اور مہلک طاقت کا استعمال کیا، بھارتی پولیس نے نوجوانوں پر گولیاں، شاٹ گن، آنسو گیس، گرینیڈز اورالیکٹرک شاک جیسے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا۔

چیئرمین ایمنسٹی انٹرنیشنل بورڈ آکر پٹیل نے کہا کہ بھارتی حکام نے مواصلاتی بلیک آؤٹ اور رکاوٹوں سے روکنے کے بعد پُرامن مظاہرین کوکچلنے کیلئےغیرضروری طاقت کا استعمال کیا، بھارتی پولیس نے ان پیلٹ گنز کا استعمال کیا جن سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی اموات اوراندھے پن کے متعدد کیسزسامنے آ چکے ہیں۔

مودی کی ہٹ دھرمی کیخلاف سی جے پی کی احتجاجی کال اور ایمنسٹی انٹرنیشل کے انکشافات نے مودی کے دوغلے چہرے کو آشکار کر دیا۔