دنیا
خلاصہ
- کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے تازہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں ایک بلند عمارت میں شدید نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ عمارت کی نویں منزل متاثر ہوئی اور 15 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
کیف کے میئر کے مطابق زخمیوں میں طبی عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں، ابتدائی طور پر ایک ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں حکام نے اس کی تردید کردی۔
کیف میں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔