امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

سی این این کے مطابق امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ جنگی جہاز گزشتہ نومبر سے 286 دن سمندر میں حالت جنگ میں رہا اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف جنگی اور ناکہ بندی کی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا۔

ماہرین کے مطابق نمکین پانی میں مسلسل کئی ماہ تک رہنے کے باعث جہاز پر زنگ لگنا غیر معمولی نہیں، تاہم اسے دور کرنے کے لیے ایک ماہ کے مرمتی کام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تھائی لینڈ میں قیام کے دوران جہاز پر ترجیحی مرمتی کام کیا جائے گا۔