دنیا
خلاصہ
- تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے۔
تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے جنرل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا مرکزی مقصد بن چکا ہے، ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے، ایرانی قیادت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔