دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی۔
آبنائے ہرمز کے قریب واقع علاقے کوہستک میں امریکی فضائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کے جنازے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، ایرانی حکام کے مطابق حملے میں ایک چار سالہ بچے سمیت پانچ افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے تھے۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جبکہ کویت نے متعدد میزائل اور ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔