دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سکیورٹی کا حصہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے، توانائی کی سکیورٹی یقینی بنانے اور بین الاقوامی تجارتی سپلائی چین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔