دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی ایران میں جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے امریکی ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اسے نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کی جانب سے ڈرون پر حملہ کرکے اسے تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔