حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ

حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ

باب المندب عالمی سطح پر جہازوں سے تیل گیس اور غذائی اجناس کی منتقلی کیلئے اہم گزر گاہ ہے، جس پر اب حوثیوں کا مکمل کنٹرول ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا ایئر پورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔