دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی فورسز نے جنوب مشرقی یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جن کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے۔
علاقائی گورنر کے مطابق روسی فوج نے شہر کے 5 اضلاع کو ڈرونز، توپ خانے اور بموں سے نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں شہر کی متعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اور گاڑیاں جلی ہوئی دکھائی دیں۔
یہ شہر یوکرینی فوج کیلئے اہم سپلائی روٹ بھی ہے، جو وسطی یوکرین کو مشرقی محاذ کے علاقوں سے ملاتا ہے، روسی حملوں میں دارالحکومت کیف میں پٹرول سٹیشن اور جنوب مشرقی شہر دنیپرو میں بین الاقوامی زرعی کاروباری کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران ماسکو نے یوکرین کے لاجسٹکس اور معاشی ڈھانچے کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔